پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

جاتی عمرہ اراضی کے انتقال کی منسوخی سے متعلق سرکاری ریکارڈ سامنے آگیا

فائل فوٹو

لاہور: جاتی عمرہ میں اراضی کے انتقال کی منسوخی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا ریکارڈ سامنے آگیا۔

ریکارڈ کے مطابق وحیدہ بیگم کی 650 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کیاگیا اور ریکارڈ میں بیگم شمیم اختر نے 241 کنال اراضی وحیدہ بیگم سے خریدی جب کہ وحیدہ بیگم کا انتقال منسوخ ہونے سے خریدار بیگم شمیم اخترکا انتقال بھی منسوخ ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق جاتی عمرہ میں وحیدہ بیگم سے خریدی گئی زمین میں نوازشریف کی 25 کنال اراضی بھی شامل ہے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق نوازشریف کاکیس عدالت میں ہونےکے باعث اس زمین کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کے نام جس اراضی کا انتقال منسوخ ہوا ہے اس پر شریف فیملی کے گھر تعمیر ہیں۔ 

ریکارڈ کے مطابق سندر میں ایک اہم شخصیت کی زیر ملکیت نجی سوسائٹی کی تقریباً 20 کنال اراضی کا انتقال بھی منسوخ ہوا ہے۔

مزید خبریں :