Time 16 اپریل ، 2021
پاکستان

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ملک میں بڑھتے کورونا کیسز پر اظہار تشویش

فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کیسز  کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کی طرف سے سربراہ این سی او سی کو  ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :