Time 16 اپریل ، 2021
دنیا

امریکا کا روس پر پابندیاں لگانے اور 10 سفیر ملک بدر کرنے کا اعلان

فوٹوفائل

جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفیروں کو ملک بدرکرنے کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق روس پر پابندیاں انتخابات میں مداخلت اورسائبر حملے کے پیش نظرلگائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئیں۔

دوسری جانب نیٹو اتحادی ملکوں نے  امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ادھر امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیرکوطلب کرلیا اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے  امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا  گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

مزید خبریں :