16 اپریل ، 2021
کورونا کی تیسری لہر سے پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
یکم مارچ سے اب تک ملک میں 1080 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈکس متاثر ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا شکار ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 521 ہے جبکہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز کا کورونا سے انتقال بھی ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن نا ہونے کے باعث ہیلتھ کیئر ورکرز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔