پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ پس گیا، ملک میں ایکدم غربت آ گئی: وزیراعظم

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ پس گیا اور ملک میں ایک دم غربت آ گئی۔

سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے لیے 446 ارب روپے کا پیکج دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق سے سارا پیسہ صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے اور وفاق قرضے لےکر ملک چلاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈھائی سال میں ہم نے 35 ہزار ارب روپے واپس کیے، 15 ہزار ارب روپے سابق حکومت سے زیادہ قرض واپس کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بنڈل جزیرے پر این او سی دے کر منسوخ کر دیا، اس سے نقصان سندھ کا ہو رہا ہے، منصوبہ بننے سے ملک میں سرمایہ کاری آتی اور لوگوں کو فائدہ ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کیے۔

مزید خبریں :