پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

جاتی عمرہ کنٹینرز کے معاملے کو رضیہ بٹ کا ناول بنایا جارہا ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے احتجاج پر تبصرہ کیا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ بندہ چور ہو تو لگتا ہے کہ ہر نیلی بتی والی گاڑی اس کیلئے آئی ہے، عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب معاملے کو رضیہ بٹ کا ناول بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ رات کو سنسنی پھیلائی گئی، کوئی آپریشن نہیں ہوا، کوئی کنٹینر نہیں لگایا، آن گراؤنڈ کچھ نہیں تھا، کنٹینر سے دیواریں نہیں گرتیں اس کیلئے بلڈوزر ہوتا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ جاتی عمرہ کا اصل نام موضع مانک ہے، سرکاری زمین کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، معاملہ پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے نہیں ان سے ہے جن سے انھوں نے زمین خریدی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی 839 کنال اراضی فراڈ کے ذریعے منتقل کی گئی، شریف خاندان کا کلیم وحیدہ بیگم کے ورثا سے بنتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات لاہور میں 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے تھے جس پر لیگی رہنماؤں کو فوری طور پر رائیونڈ بلا لیا تھا۔

مزید خبریں :