پاکستان
Time 17 اپریل ، 2021

شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق ترجمان لاہورہائیکورٹ کی وضاحت

ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

ترجمان لاہورہائیکورٹ نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی ضمانت ہوچکی ہے۔

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق ججوں کےدستخط ہونےکے بعد شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جائےگا لہٰذا میڈیا قیاس آرائیوں سے پرہیز کرتے ہوئےاحتیاط سےکام لے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

مزید خبریں :