پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی: فردوس عاشق

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی  اور ضمانت اس لیے ہوئی کہ کیس سننے والے جج صاحبان کو ایک ماہ پہلے اسلام آباد پوسٹ کر دیا گیا۔

لاہور میں رمضان بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ کسی کیس کی ضمانت، عدالت سے بری ہونے کے مترادف نہیں، ضمانت میں یہ نہیں لکھا کہ انہوں نے چوری، ڈکیتی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے خاموشی پھر پی ڈی ایم سے علیحدگی اور اب ضمانت، میم اور شین لیگ خود ہی جواب دیں کہ اس کے پیچھے کیا کہانی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا، مختلف مافیاز چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، چینی اسٹالز پر لگے رش کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ونڈو شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو مشورہ دیا کہ رمضان بازارون کو سیر و تفریح کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی لیگ کے خلاف ہے، عثمان بزدار مہنگائی کے خلاف ٹف میچ کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :