دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر، صارفین کو مشکلات

فائل فوٹو

دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پرشکایات درج کیں۔

مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین ٹوئٹ نہیں کرپارہے اور بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جب کہ کچھ صارفین نے لاگ اِن نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔

ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹوئٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آسکیں گے۔

مزید خبریں :