Time 17 اپریل ، 2021
کاروبار

حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر، 3 ملی لیٹر اور 5 ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر  پابندی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو ڈسپوزیبل سرنج کی درآمد پر ڈیوٹیاں ختم کی تھیں۔

مزید خبریں :