Time 18 اپریل ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

خبردار :’واٹس ایپ اسٹیٹس کی خرابی ہیکرز کو ٹریک کی اجازت دے سکتی ہے‘

فوٹوفائل

واٹس ایپ میں ایک ایسی خرابی سامنے آئی ہے جس کے ذریعے سائبر کرمنلز  یا ہیکرز اسٹیٹس ٹریکر فیچر کا استعمال کر تے ہوئے آن لائن صارفین کو  ٹریک کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر سکیورٹی فرم ٹریسڈ (Traced) نے متعدد ویب سروسز سمیت کئی ایسے اینڈرائڈ اور آئی فون دریافت کیے ہیں جو ہیکرز (cyberstalker)کو صارف کے واٹس ایپ پر  ایکٹو ہونے پر  مطلع کرتے ہیں جس کے ذریعے تھرڈ پارٹی صارف کی رضامندی کے بغیر اس کے اسٹیٹس کو مانیٹر کر سکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کوئی بھی موبائل نمبر درج کر سکتے ہیں اور  اگر  وہ شخص واٹس ایپ استعمال کرتا ہے تو  اسٹیٹس ٹریکر (فیچر) صارف کا واٹس ایپ استعمال کرنے کا صحیح وقت اور  تاریخ فراہم کرے گا۔

ٹریسڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ ایسی ایپس اس لیے متعارف کروائی جاتی ہیں کہ صارف کب آن لائن ہوتا ہے تاہم سائبر کرمنل اس ایپ کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دیگر خصوصیات کے برعکس واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو غیر فعال کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جو صارف کے آن لائن اسٹیٹس کو ظاہر کرتے ہوئے سائبر حملہ آوروں کو حملے کا موقع دے سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ اسٹیٹس ٹریکر ایسے بھی دریافت ہوئے ہیں جو ایک ساتھ دو واٹس ایپ نمبر درج کرنے کا آپشن دیتے ہیں جس سے یہ تصور کرنے میں مد ملتی ہے کہ آیا دونوں صارف کسی خاص وقت پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :