پاکستان
Time 18 اپریل ، 2021

ریڈ لسٹ میں شامل ملکوں سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ریڈ لسٹ میں شامل ملکوں سے آنے والے مسافروں کو برطانیہ پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے افراد بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور انہیں غیر معیاری کھانا فراہم کیے جانےکی بھی شکایات ہیں۔

ایک پاکستانی مسافر عبداللہ عنایت کا کہناہےکہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر پانچ گھنٹے سے زائد انتظار کرایا گیا، اہلیہ اور 3 بچوں کے ہمراہ آنے والےشہری اور فیملی کو دور دور کمرےدیےگئے۔

عبداللہ عنایت کے مطابق کھانا ٹھنڈا اور غیر معیاری ہے، شکایات کے باوجودکوئی نہیں سن رہا،  تین ہزار پاؤنڈ دیے ہیں اس کے مطابق سہولتیں تو فراہم کی جائیں،  بچوں نے کھانا ہی چھوڑ دیا ہے، چھوٹا بچہ الٹیاں کر رہا ہے۔

 پاکستانی مسافر کا کہنا ہےکہ تمام توجہ سیکیورٹی پر ہے،کمرےسے نکلنے پر نگرانی کی جاتی ہے، عملے کا برتاؤ ایسا ہے جیسے ہمیں چھونے سے بیماری لگ جائے گی، جرائم پیشہ افراد کی طرح جیل میں بند کردیا ہے،کورونا ٹیسٹ لیے دو دن ہوگئے، ابھی تک نتیجے کے منتظر ہیں۔

خیال رہےکہ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو 10 دن ہوٹل میں لازمی قیام کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :