کھیل
Time 18 اپریل ، 2021

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب اسکواڈ پیر سے زمبابوے کے وقت مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گا— فوٹو: فائل 

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ گزشہ ورز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آئی ہیں جس کے بعد اب اسکواڈ پیر سے زمبابوے کے وقت مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔

مزید خبریں :