Geo News
Geo News

Time 18 اپریل ، 2021
پاکستان

ن لیگ دور میں بھارت سے سفارت کاری پر الزام تراشی کی گئی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ دور میں بھارت سے سفارت کاری پر الزام تراشی کی گئی، اب الزامات لگانے والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

نارووال میں اپنے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہم پرمختلف الزامات لگائے گئے لیکن آج حقیقت کھل کر آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری بھارت کے ساتھ سفارت کاری پر الزام تراشی کی گئی، تنقید اس پر ہونی چاہے جس نے بھارت کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے، آج کشمیر کہاں ہے؟

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہمارے دور میں بھارت کو جرات نہیں تھی کہ کشمیرکی متنازع حثیت تبدیل کرے۔