Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

پاکستان میں کورونا مزید 73 زندگیاں نگل گیا

ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے اور 5152 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 60162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5152 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 73 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16316 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 61437 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 82276 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3362 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 62845 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 272729 ہوگئی ہے جب کہ 4553 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 270338 ہے اور 7457 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20940 اور ہلاکتیں 223 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 106500 اور 2899 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15669 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 439 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5182 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 70079 ہے اور اب تک 642 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :