Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2021
کھیل

یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا، بڑے کلبز کا متوازی لیگ بنانے کا اعلان

یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا ہے اور 12 بڑے یورپی کلبز نے متوازی لیگ بنا کر یورپین سپر لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

یوئیفا اور فیفا نے متوازی لیگ بنانے والے فٹبال کلبز اور پلیئرز کو وارننگ دیتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ متوازی لیگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

متوازی لیگ میں آرسنل، اے سی میلان، اٹلیٹکو میڈرڈ، چیلسی، بارسلونا، انٹر میلان، جوینٹس، لیور پول، مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور ٹوٹن ہم ہاٹسپر شامل ہیں۔