Time 19 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اکشے سے پریانکا تک: بالی وڈ اداکاروں کی پہلی تنخواہ کیا تھی؟

— فائل فوٹو

دنیا بھر میں گلوکاروں، اداکاروں ، کھلاڑیوں اور صنعت کاروں کی کمائی ہمیشہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے ۔

ان خبروں میں بالی وڈ کے اداکار بھی اب پیچھے نہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے کامیاب ترین اداکار جو اس وقت ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں لیتے ہیں، ان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

اکشے کمار

 اکشے کمار 

بالی وڈ میں شمولیت سے قبل اکشے کمار بینکاک میں شیف کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ اکشے اب بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن اس کی پہلی تنخواہ صرف 1500 روپے تھی۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن

بھارت کے کامیاب ترین اداکار امیتابھ بچن بالی وڈ میں آمد سے قبل ایک شپنگ کمپنی میں ایگزیکٹو کی حیثیت سے اور ایک اور کمپنی میں فریٹ بروکر کے طور پر کام کرتے تھے ۔ امیتابھ بچن کو تنخواہ کے طور پر 500 روپے ملتے تھے۔

عامر خان

عامر خان 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی پہلی فلم 'قیامت سے قیامت تک 'کے لیے ایک ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔ اب اداکار ایک فلم کے لیے 50 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان 

کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی۔ شاہ رخ خان نے جب  پنکج ادھاس کے کنسرٹ میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام کیا تو 50 روپے کمائے۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا 

سنہ2000 میں ، مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے کے بعد ، پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی پہلی تنخواہ 5000 روپے وصول کی۔

پریانکا اب بالی وڈ اور ہالی وڈ دونوں پر راج کر رہی ہیں۔

سونم کپور

سونم کپور

سونم کپور کو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن سینس کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

سونم نے سنجے لیلا بنسالی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا ، جس کا معاوضہ انہیں 3000 روپے ملا۔

ہریتک روشن

 ہریتک روشن

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی پہلی تنخواہ 100 روپے تھی۔ سب سمجھتے ہیں کہ ان کی پہلی فلم 'کہو نہ پیار ہے' تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے 1980 کی فلم 'آشا' میں جیتندر اکے ساتھ ڈانس نمبر کیا جس انہیں 100 روپے معاوضہ ملا تھا۔

مزید خبریں :