دنیا
Time 19 اپریل ، 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب منسوخ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :