Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

پمز انتظامیہ نے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے طے شدہ آپریشن روک دیے

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے باعث پمز اسپتال پر پریشر بڑھ گیا ہے جبکہ کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے آئی سی یونٹ کو بھی آکسیجن سپلائی بند کردی گئی جہاں مریض موجود نہیں جبکہ پمز اسپتال میں تمام طے شدہ آپریشن کو فی الحال روک دیا گیا ہے، پمز میں صرف ایمرجنسی میں آپریشن کیے جائیں گے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقراررکھنا ہے، اسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی 7 ہزار لیٹر تک کر دی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں گزشتہ رات کورونا مریضوں کیلئے مختص وینٹی لیٹرزکا آکسیجن پریشرکم ہواتھا۔

مزید خبریں :