19 اپریل ، 2021
جہانگیرترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد جہانگیر ترین کے گھر بدھ کے روز طے شدہ افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا۔
تحریکِ انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین کااپنے حمایتی ارکان اسمبلی کو بدھ کے روز دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سےملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاحکومتی کمیٹی اسی ہفتے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کرے گی ۔
دوسری جانب ذرائع نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالےسے بتایا ہے کہ اس گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔
وہ کہتےہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں،اپنے تحفظات صرف کپتان سےہی شیئر کریں گے۔