Can't connect right now! retry

دنیا
20 اپریل ، 2021

مسجد الحرام، خواتین سکیورٹی اہلکار صحن مطاف میں بھی تعینات

مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو  صحن مطاف میں بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

صحن مطاف میں مامور خاتون اہلکار کی تصویر سعودی وزارت داخلہ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  شیئر کی گئی ہے۔

 حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار ، خواتین عمرہ زائرین کو  رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیاجاچکاہے۔

مسجد الحرام میں فرائض نبھاتی خاتون اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  صحن مطاف میں ڈیوٹی نبھاتی خواتین اہلکار کو  سراہا جا رہا ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM