پاکستان
Time 20 اپریل ، 2021

ڈی ایچ کیو ٹانک کے سابق ایم ایس کورونا سے جاں بحق

فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خیر محمد برکی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

پروونشل ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر خیر محمد برکی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر برکی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر خیر محمد ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹانک اور ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ اسپتال رہ چکے ہیں۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :