20 اپریل ، 2021
نئی دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز کے 47 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی ہے۔
ہانگ کانگ نے پابندی کی اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کردیا ہے۔
حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستارا ائیرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔
حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے۔ جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔
ہانگ کانگ حکام نے بھارت، پاکستان اور فلپائن کی تمام پروازوں پر پیر سے دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔