20 اپریل ، 2021
بھارت کی مقامی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور نغمہ نگار شیام دیہاتی کورونا کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ اداکار و نغمہ گار شیام دیہاتی میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر یں قرنطینہ میں تھے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور ان کا آکسیجن لیول خطرناک حد تک گرگیا تھا۔
طبیعت بگڑنے پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے اسپتال میں لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
نوجوان اداکار کے انتقال پر مقامی انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور کئی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار شیام دیہاتی کا تعلق ریاست بہار سے تھا جبکہ اہلیہ، 5 سال کی بیٹی اور ڈیڑھ کے سال بیٹا ان کے سواگواران میں شامل ہے۔