پاکستان
Time 20 اپریل ، 2021

اختلافی آواز خاموش کرنا ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے، مریم کا ابصار عالم پر حملے پر ردعمل

بلاول بھٹوزرداری نے بھی سینئرصحافی ابصارعالم پرفائرنگ کی مذمت کی— فوٹو:فائل 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے سینئرصحافی ابصارعالم پرفائرنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ابصار عالم پرحملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے اور  حملے کی تحقیقات کرائی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ابصار عالم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

دوسری جانب مریم نواز کی سینیئرصحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ابصار عالم کو بربریت اور ظالمانہ جرم کا نشانہ بنایا گیا، اللہ تعالیٰ ابصار عالم اور اس ملک دونوں کو شفایاب کرے۔

خیال رہے کہ سینیئرصحافی اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم  ایف الیون پارک میں واک کررہے تھےکہ نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کی۔

ابصار عالم حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :