پاکستان
Time 20 اپریل ، 2021

کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں سے مغربی سسٹم رخصت ہورہا ہے، مغربی سسٹم ختم ہونے کے باعث کراچی ایک ہائی پریشر ایریا بن گیا جس کے باعث شہر میں آئندہ دو روز کے دوران ہواؤں کا رخ تبدیل رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، بدھ کو موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت36 سے 38ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو موسم گرم اور مرطوب رہنے اور درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :