Time 21 اپریل ، 2021
دنیا

برطانوی وزیراعظم کا کورونا مریضوں کے علاج کیلئے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے بعد اینٹی وائرل دوا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دفاع کا تیسرا طریقہ ہوگا— فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا، گولیوں سے کورونا مریضوں کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکے گا۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے بعد اینٹی وائرل دوا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دفاع کا تیسرا طریقہ ہوگا۔

کورونا مریضوں کو علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول موسم خزاں تک فراہم کرنے کی امید ہے۔

 اس کام کے لیے اینٹی وائرل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، اینٹی وائرل دوا بننے کی صورت میں وائرس کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :