Time 22 اپریل ، 2021
پاکستان

ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں: راجہ ریاض

فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں۔

لاہورکی عدالت میں جہانگیرترین اورعلی ترین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض جہانگیر ترین کے گھر پہنچے اور بس میں ایک ساتھ عدالت روانہ ہوئے۔

 اس موقع پر رہنما تحریک انصاف راجا ریاض نے کہاکہ ان کےگروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں اور ہمیں عندیہ دیا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

مزید خبریں :