پاکستان
Time 22 اپریل ، 2021

گھربنانے کیلئے قرضہ لینے کے رجحان میں تیزی آرہی ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل کاکہنا ہےکہ گھربنانے کے لیے قرضہ لینے کے رجحان میں تیزی آرہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سیما کامل نے کہا کہ 6 ماہ میں بینکوں نے 15 ارب کے قرضے کی منظوری دی ہے اور پہلے قرضے کی شرائط مشکل تھیں لیکن اب انہیں آسان کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کی باقاعدہ آمدنی نہیں، ان کے لیے بھی بینکوں کے ساتھ مل کر فارمولا بنایا گیا ہے۔

سیما کامل  نے مزید کہا کہ عوام قرضے کےلیے قریبی بینک میں جائیں اور اس کے لیے اکاؤنٹ ہونا بھی ضروری نہیں، صرف درخواست دیں، پھر بینک کو 30 دن میں اس درخواست کا جواب دینا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :