Time 22 اپریل ، 2021
کھیل

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد آئی سی سی کیلئے چیلنج بن گیا

فوٹو: فائل

‏بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے اور  آئی سی سی کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک چیلنج بن گیا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی کو  بھارت میں کووڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے اس لیے آئی سی سی نے بھارت میں کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی مکمل تسلی کرنے کی خواہشمند ہے کیونکہ عالمی گورننگ باڈی کا ماننا ہے کہ ٹیموں اور  براڈ کاسٹرز سمیت دیگر متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

آئی سی سی کا وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا لیکن وفد کے لیے موجودہ صورتحال میں بھارت جانا بھی ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ وینیوز کا بھی جائزہ لینا ہے، آئی سی سی جائزہ لینے کے بعد وینیوز کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔

مزید خبریں :