پاکستان

وزیراعظم کی عوام پر مزید ٹیکس نہ لگانےکی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے' آؤٹ آف باکس سلوشنز 'تجویز کیے جائیں، معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس  ہوا جس میں وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدیدکرتے ہوئے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اہم معاملات پر تجاویز پیش کرنے والی اس کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے آؤٹ آف باکس سلوشن تجویز کیے جائیں تاکہ ان سےجہاں عوام کو ریلیف میسر آئے وہاں معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ، حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید خبریں :