Time 24 اپریل ، 2021
پاکستان

پنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں مبینہ اضافہ، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو  راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں مبینہ اضافے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر کچھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ملی تھیں کہ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافہ کیا گیا،کچھ بااثر سیاستدانوں اور مفادپرست گروہوں کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینے کے لیے حدبندی تبدیل کی گئی۔

85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے تھا، تحقیقات کی جائیں گی کہ کن وجوہات اور کس کےکہنے پر اصل منصوبہ تبدیل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلی سے کس کس کو فائدہ پہنچا، ماسٹر پلان میں غیرقانونی تبدیلی میں ملوث اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کی جائے گی اور جو ماسٹر پلان میں تبدیلی میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :