Time 24 اپریل ، 2021
پاکستان

اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے فوج ایکشن میں آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آگئی۔ 

اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کےساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنررانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کےاحکامات پرعملدرآمدکا بھی آغاز کردیا گیا ہے،  آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔


مزید خبریں :