24 اپریل ، 2021
الیکشن کمیشن نے خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےخوشاب میں 4 سینئرملازمین کے پوسٹنگ آرڈرجاری کیے جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نادرا کو فوری پوسٹنگ آرڈر واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے25 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں انتخابی اعلان کےبعد ٹرانسفر اورپوسٹنگ پر پابندی ہے۔
واضح رہے کہ خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں ضمنی انتخاب 5 مئی کو ہوگا، پی پی 84 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔