24 اپریل ، 2021
دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ نیویارک میں تیزاب گردی کا شکارپاکستانی طالبہ کے اہل خانہ سے قونصل جنرل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن مددکی پیش کش کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں 21 سالہ پاکستانی طالبہ پرتیزاب پھینکا گیا تھا جس سے ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا اور اس کی بینائی بھی چلی گئی تھی۔
اس واقعے کے بعد طالبہ کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہیں جب کہ تیزاب پھینکنے والے شخص کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔