Time 24 اپریل ، 2021
کھیل

شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ منیجمنٹ پر ڈال دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا۔

گزشتہ روز میزبان زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

اس شکست کے بعد شائقین کرکٹ نا صرف قومی ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ سابق کرکٹرز نے بھی منیجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ منیجمنٹ پر ڈال دیا اور کہا کہ ناواقف فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے، بابراعظم اورچیف سلیکٹر کو آگے بڑھ کرفیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔ 

سابق کپتان کا کہنا تھاکہ جب پسند ناپسند کے مطابق کام ہوتو قوم کو کیا توقع رکھنی چاہیے؟ جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :