کھیل
Time 25 اپریل ، 2021

پاک زمبابوے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج ہونے والے میچ میں اوپنر شرجیل خان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی بھی تیسرے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :