Time 25 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ماں قسم، میں نے شادی کی لیکن نہیں پتا آگے کیا ہو گا: راکھی ساونت

فوٹوفائل

بھارت کی متنازع شخصیت راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ماں کی قسم میں نے شادی کی ہے اور  رتیش میرا شوہر ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ریڈیو انٹرویو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ افواہیں ہیں کہ اصل میں رتیش ہے ہی نہیں لیکن میرے لیے میری ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے، میں جھوٹ نہیں بولتی، میرا شوہر  ہے لیکن وہ بھارتی نہیں ہے بلکہ بھارت سے باہر ہے۔

دوران انٹرویو راکھی نے اعتراف کیا کہ انھیں نہیں پتہ کہ ان کی ازدواجی زندگی کہاں کھڑی ہے، وہ شادی شدہ رہیں گی یا نہیں؟

راکھی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ ابھی لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور  رتیش کینیڈا میں ہے، ہم دونوں  میں سے کسی کو  بھی  ویزا نہیں مل رہا، اس لیے نہیں بتا سکتی کہ مستقبل میں شوہر کے ساتھ رہوں گی یا نہیں؟

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بھی نہیں جانتی کے شوہر اپنی پہلی بیوی سے طلاق لیں گے یا نہیں؟ میری ماں ایک بار مکمل طور پر ٹھیک ہو جائیں اس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کروں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راکھی رئیلٹی شو بگ باس  کے 14 ویں سیزن میں  انکشاف کر چکی ہیں ان کے شوہر  پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتا چلا۔

راکھی  نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :