موبائل پر یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کیا نئی تبدیلی سے آگاہ ہیں؟

فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے نئی ویڈیو سیٹنگ ریزولوشن متعارف کروارہا ہے۔

اب تک یوٹیوب موبائل صارفین کو ویڈیو پلے بیک کے ساتھ آٹو آپشن کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے آٹو آپشن ویڈیو کوالٹی صارف کی انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کے مطابق خود کار طریقے سے ایڈیجسٹ ہوجاتی ہے۔

فوٹوبشکریہ جی ایس مرینہ ڈاٹ کام

تاہم اس نئی تبدیلی کے ساتھ ویڈیو کے کوالٹی مینیو میں صارفین کو چار آپشن(آٹو، پکچر کوالٹی ، ڈیٹا سرور اور ایڈوانس) فراہم کیے جائیں گے جس سے صارفین موبائل ڈیٹا کو زیادہ بہتر طریقے سے بچاسکیں گے۔

فوٹوبشکریہ جی ایس مرینہ ڈاٹ کام

  • پہلا آپشن: آٹو پہلے کی طرح کام کرے گا۔
  • دوسرا آپشن :ہائر پکچر کوالٹی کا آپشن بہتر معیار کے لیے زیادہ ڈیٹا استعمال کرے گا۔
  • تیسرا آپشن: اگلا آپشن ڈیٹاسرور کا ہے جو ڈیٹا کم خرچ کرے گا اور اس آپشن سے پکچر کوالٹی 480P تک محدود ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر صارف ڈیٹا سیور آپشن منتخب کرتا ہے تو تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ ویڈیو پلے بیک ہائر ریزولیشن کی ہوجائے گی۔
  • چوتھا آپشن: ایڈوانسڈ مینیو کا ہے جہاں صارف کو ویڈیو پلے بیک کے لیے ویڈیو پلے لسٹ کی لسٹ مل جائے گی لیکن ان تبدیلیوں کا اطلاق صرف موجودہ ویڈیو پر ہی ہوگا۔

مزید خبریں :