26 اپریل ، 2021
بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جب بعض لوگ انہیں سرجری کرانے کو کہتے ہیں تو انہیں بہت برا لگتا ہے۔
ایک انٹرویو میں الیانا ڈی کروز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر انہیں لوگ میسجز کرکے کہتے ہیں کہ اپنی سرجری کرالو اور فلاں فلاں چیز ٹھیک کرالو جس پر انہیں برا لگتا ہے اور سمجھ نہیں آتا کہ ایسے لوگوں کو کیا جواب دوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی ان کے ذہن میں آتاہے کہ ایسے لوگوں کے کمنٹس اور پیغامات کے اسکرین شاٹ لے کر شیئر کردوں لیکن پھر سوچتی ہوں کہ یہ تو میرے لیے عارضی چیز ہے لیکن اس سے کسی کی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔
الیانا ڈی کروزکا کہنا تھا کہ خود پر شک کرنا ٹھیک ہوسکتا ہے لیکن کسی اور کو یہ بالکل اجازت نہیں دینی چاہیےکہ وہ ان چیزوں کے بارے میں بات کریں جو آپ سے متعلق ہوں۔