26 اپریل ، 2021
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان تاحال بھارت میں تباہی مچانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم سے محفوظ ہے۔
ترجمان وزرات صحت نے کہا ہے کہ بھارتی کورونا وائرس کا کوئی ایک کیس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں برطانوی کورونا وائرس کی قسم رپورٹ ہورہی ہے، بھارت میں کورونا کے پھیلاؤکےساتھ ہی پاکستان نےسفری پابندی عائدکردی ہیں۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پھیلنے والا ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کیلی فورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنا ہے۔
بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کی منتقلی کی شرح تقریباً 60 فیصد ہے۔
اسرائیل میں بھارت میں پائی گئی کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ کے8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسرائیل کا کہناہے کہ کہ ڈبل میوٹنٹ کوروناوائرس کیخلاف فائزر بایو این ٹیک کی کوروناویکسین جزوی طورپر مؤثر ہے۔