Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
کراچی: کلفٹن کے رہائشی اپارٹمنٹ میں ڈیلیوری بوائے لفٹ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فوڈ ڈیلیوری بوائے نے لفٹ کا بٹن دبایا تو دروازہ کھل گیا لیکن لفٹ نہیں آئی اور ڈیلیوری بوائے لفٹ کے کھانچے میں گر گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کے گرنے کا کسی کو پتا نہ چلا، تلاش کرنے پرلفٹ کے کھانچے سے اس کی لاش ملی، ڈیلیوری بوائے لفٹ کے کھانچے میں دوپہر میں گرا جب کہ لاش کئی گھنٹوں بعد نکالی گئی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈیلیوری بوائے کو اپارٹمنٹ میں آتے دیکھا جاسکتاہے۔