بھارتی جوڑے نے عروسی لباس کی جگہ کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہن کر شادی کرلی

ویڈیو اسکرین گریب

پہلے پہل جہاں عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لوگوں کو ماسک پہننے پر مجبور کیا وہیں اب اس وبا نے دلہن اور دولہا کو شادی کے لباس پہننے کی جگہ حفاظتی کٹ پہننے پر مجبور کردیا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر رتلام میں ہونے والی ایک انوکھی شادی کے چرچے ہیں کیونکہ اس شادی میں دولہا اور دلہن نے کورونا سے بچنے کے لیے عروسی لباس کے برعکس پی پی ای کٹ پہن کر شادی کی رسومات ادا کیں۔

بھارتی شہری انجینئر آکاش ورما کی شادی سنجنا ورما سے 26 اپریل کو طے پائی لیکن اس شادی کو جس چیز نے منفرد بنایا وہ 19 اپریل کو آکاش ورما کی سامنے آنے والی کوروناٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تھی۔

شہری انتظامیہ کو بتایا گیا تھا کہ کورونا مثبت لڑکے کی شادی ہو رہی ہے جس پر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معاملے پر اعتراض کیا، اس کے بعد اہل خانہ کے عمائدین نے حکام سے التجا کی کہ وہ شادی کو نہ رکوائیں۔

بعد ازاں عمائدین نے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کی اور یہ شادی پی پی ای کٹ میں کروائی گئی۔

شادی کے بعد دولہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مقصد بزرگوں کی خواہشات کو پورا کرنا اور حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہے۔

مزید خبریں :