Time 27 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

متھن چکرورتی نےکورونا سے متاثر ہونے کی افواہوں کی تردید کردی

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی  نے خود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گذشتہ دنوں اپنی پارٹی بی جے پی کی الیکشن مہم میں مصروف  متھن چکرورتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے کوورنا سے متاثر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کی تھکا دینے والی مہم کے بعد اب وہ چھٹیاں گزار رہے ہیں اور بنگال کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اداکار کے بیٹے میمو چکرورتی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد بالکل تندرست ہیں اور وہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے پورے ملک کو شدید لپیٹ میں کے رکھا ہے اور کورونا سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی متاثر ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :