28 اپریل ، 2021
لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے 14 اضلاع میں مزارات کی بندش میں توسیع کردی۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اضلاع میں مزارات کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق لاہور، بہاولپور ،قصور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، ملتان، اوکاڑہ، شیخوپورہ، رحیم یارخان، سرگودھا اور راولپنڈی میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار اب 17 مئی تک بند رہیں گے۔