Time 28 اپریل ، 2021
پاکستان

لاہور کا قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا

فوٹوفائل

لاہور کا 103 سالہ قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے والٹن ائیرپورٹ بند کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد لاہور کا قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

والٹن ائیرپورٹ کا شمار ایشیاء کے قدیم ترین ائیرپورٹس میں ہوتا ہے، جنگ عظیم دوئم میں والٹن ائیرپورٹ ائیربیس کے طورپر بھی استعمال ہواتھا۔

1962 تک والٹن ائیرپورٹ لاہور کا پہلا سویلین ائیرپورٹ تھا جب کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح بھی والٹن ائیرپورٹ استعمال کیا کرتے تھے۔

مزید خبریں :