29 اپریل ، 2021
سوال: میری ہمشیرہ شادی شدہ ہے، بہنوئی بھی بے روزگار ہے، کوشش کے باوجود بھی نوکری نہیں مل سکی، وقتاً فوقتاً اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرتا رہتا ہوں، کیا ان کو زکوٰۃ کی رقم دی جاسکتی ہے؟
جواب: بہنوئی اور بہن اگر ضرورت مند ہوں تو ان کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے اور دوسروں کو زکوٰۃ دینے کی بجائے اپنے عزیز اور رشتے داروں کو جو مستحق ہوں، ان کو زکوٰۃ دینے میں دُہرا ثواب ہے۔
اس سے ایک تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی اور دوسرا اس میں صلہ رحمی بھی ہے، جو عظیم نیکی ہے۔
نوٹ: رمضان سے متعلق دیگر معلومات کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ ramadan.geo.tv پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔