پاکستان
Time 29 اپریل ، 2021

شہریوں کی شکایات، سعودیہ سے پاکستانی سفیر وطن واپس، بلال اکبر نے چارج سنبھال لیا

راجا اعجاز واپس وطن پہنچ گئے، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان کا چارج سنبھال لیا، ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو: فائل

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا اعجاز واپس وطن پہنچ گئے، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجا اعجاز کو واپس بلا لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر سمیت سفارتی عملے کے 6 افسران کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :