30 اپریل ، 2021
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہےکہ وہ اپنی کہی بات پر قائم ہیں۔
جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں بشیر میمن نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے اُن الزامات کی تردید کی ہے جس میں بشیر میمن نے دعویٰ کیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کے لیے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے کہا جب کہ وزیراعظم نے بھی ان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ ڈالا۔
وزیراعظم نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں کہا کہ بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا۔