دنیا
Time 30 اپریل ، 2021

ایران کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کا خیر مقدم

فائل فوٹو

تہران: ایران نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایران سے متعلق حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مزاج کی اہم تبدیلی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی دنیا اور خطے کے دو اہم ممالک ایران اور سعودی عرب تعمیراتی نظریے اور مذاکرات کی سوچ کے ساتھ امن حاصل کرنے کے لیے تعلقات اور تعاون کے نئے ایک نئے دور میں داخل ہوسکتے ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ استحکام اورخطے کی ترقی کے ذریعے اختلافات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کویت، قطر، عمان اور عراق کے دورے کے اختتام پر کہا تھاکہ ایران خطے میں دو طرفہ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔

گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، سعودی عرب ایران کو مشکل صورت حال میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ 

واضح رہےکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان 2016 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

مزید خبریں :